بنگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت سب کی ہے۔ وہ ریاست میں پچھلی بی جے پی زیرقیادت حکومت کے دور حکومت میں پھوٹنے والے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کے خاندانوں کو 25 لاکھ روپے کے معاوضے کی تقسیم کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سدارامیا نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت نے پچھلی حکومت کی امتیازی پالیسی کو درست کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ حکومت سب کی ہے۔ ایک ذات اور ایک مذہب کے حق میں کام کرنا آئین کے خلاف ہے۔ وہ ایک کروڑ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ پچھلی حکومت کے دور میں فرقہ وارانہ فسادات کا شکار ہونے والے چھ خاندانوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دئے گئے۔