نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے زعفران کو مقبول بنانے کی خواہاں ہیں ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کشمیری زعفران کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ یہ عالمی سطح پر مشہور برانڈ ہے ۔ کشمیر کو جغرافیائی طور پر مقبولیت ملنے کے بعد کشمیری زعفران کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ یہ زعفران جموں و کشمیر کے بیش بہا ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے ۔