حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر جموں و کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند روزانہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر کو قتل کر رہے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ ‘کشمیری پنڈت آج پھر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ بینک مینیجر، اساتذہ اور کئی بے گناہ لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں، کشمیری پنڈت ہجرت کر رہے ہیں۔ جنہیں ان کی حفاظت کرنی ہے، ان کے پاس فلم کی تشہیر سے فرصت نہیں ہے۔ بی جے پی نے کشمیر کو صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بنایا ہے۔ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں، وزیراعظم صاحب۔