حکومت کورونا مریضوں کے آخری رسومات ادا کرنے کے اخراجات برداشت کرے گی: یوگی

   

لکھنؤ: عالمی وبا کورونا سے اموات پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کووڈ انفیکشن سے متاثر مریض کی اموات کے آخری رسومات ادا کرنے کا کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔مسٹر یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ انفیکشن سے ہونے والی ہر موت بدقسمتی کی بات ہے . حکومت تمام مریضوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتی ہے . ہر ضلع (شہری اور دیہی) میں کووڈ سے متاثر کسی بھی مریض کے آخری رسومات کے لئے کوئی چارج نہیں لیا جانا چاہئے .انہوں نے بتایا کہ آخری رسومات متوفی کی مذہبی عقائد کے مطابق ادا کی جائے ۔ انتظامیہ تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے ۔ یہ نظام فوری طور سے نافذ کیا جائے ۔