حکومت کورونا پر قابو پانے میں ناکام : ومشی چند ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 28 مئی ( این ایس ایس ) کل ہند کانگریس کے سکریٹری سی ایچ ومشی چند ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی ناکامی ہر شعبہ میں عیاں ہوگئی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کو ملتوی کرنے کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ملازمین گذشتہ تین ماہ سے آدھی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ تنخواہ کی رقم قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنے حکومت کے بیان پر انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے اس سے زیادہ شرم کی بات کچھ اورنہیں ہوسکتی ۔