خصوصی وارڈ کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب
محبوب نگر : ریاستی حکومت کوروناکے روک تھام کیلئے مسلسل اقدامات کرتی آرہی ہے ۔ کورونا سے متاثر مریضوں کیلئے معیاری علاج کیلئے مسلسل مصروف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے آج گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں کووڈ۔19 خصوصی وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کو دیگر مریضوں سے علحدہ رکھنے کیلئے یہ وارڈ قائم کیا جارہا ہے ۔ ہاسپٹل کے باب الداخلہ سے ہی بار کیڈس نصب کر کے کورونا کے مریضوں کو ہاسپٹل میں داخلہ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ ، ضلع ایس پی ریما راجیشوری ، میونسپل چیرمین نرسمہلو وٹھل ریڈی ، محمد شبیر ، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام کشن ، میڈیکل کالج ڈائرکٹر پی سرینواس و دیگر موجود تھے ۔
