حکومت کو آرای ای ٹی امتحانات کیلئے اضافی بسوں کا انتظام کرنا چاہئے :بینی وال

   

جے پور : راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آرایل پی) کے کنوینر اور ناگور کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے کہا ہے کہ ریاست میں 26 ستمبر کو منعقد ہونے والے رجستھان اساتذہ اہلیت ٹیسٹ (آر ای ای ٹی) دینے والے لاکھوں امیدواروں کے لیے حکومت کواضافی بسوں کا انتظام کرنا چاہیے ۔ مسٹربینیوال نے آج آرای ای ٹی امتحانات کے سلسلے میں کہا کہ حکومت کو سنجیدگی سے آر ای ای ٹی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے اضافی بسوں کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امتحان دینے جاتے اور امتحان کے بعد واپس آتے وقت کوئی مشکلات پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پولیس انسپکٹر بھرتی امتحان میں جس طرح کی بد نظمی دیکھی گئی، وہ دوبارہ نہ ہو۔ اس کے لئے وزیر اعلیٰ اشک گہلوت کو روڈ ویز مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دینے کی ضرورت ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 26 ستمبر کو ہونے والے آر ای ای ٹی امتحانات کے لیے 25 لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں ۔