حکومت کو خسارہ کی پابجائی کیلئے آر بی آئی ذخائر مطلوب نہیںجیٹلی

   

نئی دہلی ، 31 ّڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت ریزرو بینک کی فاضل رقومات طلب نہیں کررہی ہے کہ مالی خسارہ کی پابجائی کی جاسکے بلکہ ان سے غربت کے خاتمہ والے پروگراموں میں تیزی لانے اور سرکاری ملکیتی بینکوں کو دوبارہ سرمایہ کی فراہمی کیلئے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ لوک سبھا میں ضمنی مطالبات زر کے دوسرے بیاچ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ مودی حکومت کا مالی خسارہ کو قابو میں رکھنے کا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ بعدازاں ایوان نے رواں مالی سال کیلئے ضمنی مطالبات زر کو منظوری دے دی تاکہ 85,948.86 کروڑ روپئے کے اضافی مصارف فراہم کئے جاسکیں، جس کا تقریباً نصف پبلک سیکٹر بینکوں میں سرمایہ کی مشغولیت کیلئے ہے۔