حکومت کو شاہین باغ مظاہرین کے سامنے جھکنا ہی ہوگا، مظاہرہ کامیابی کی بلندی پر: سپریم کورٹ وکیل بھانو پرتاپ سنگھ

,

   

نئی دہلی: سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ حکومت کو شاہین باغ مظاہرین کے سامنے جھکنا ہی ہوگا۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ کسی خوف و خطر کے بغیر اپنا احتجاج جاری رکھیں۔ انہوں نے احتجاجیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت آپ سے بات چیت کے لئے مدعو کریں تو آپ وہاں نہ جائیں بلکہ انہیں یہاں آنے کے لئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ کامیابی کی بلندی پر ہے۔ شاہین باغ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھ برادری کے جتھے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ سکھوں نے بتایا کہ حکومت کو یہ قانون واپس لینا ہی ہوگا۔ ہم حکومت کو اپنے منصوبوں میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں بلکہ تمام کمزور طبقات، دلتوں کے خلاف ہے اور حکومت صرف تین ملکوں کا نام لے کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمارے بہت سارے سکھوں کو راستہ میں روک لیا ہے یہاں آنے نہیں دے رہی ہیں لیکن اس سے ہمارے حوصلہ کمزور نہیں ہوں گے۔