سری نگر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت کو حالیہ پہلگام حملے کے بعد احتیاط سے کام لینا چاہئے اور دہشت گردوں اور عام شہریوں میں واضح فرق کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خاص طور پر اُن بے گناہ افراد کو خود سے دور نہیں کرنا چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو حالیہ پہلگام حملے کے بعد احتیاط سے کام لینا چاہئے اور دہشت گردوں اور عام شہریوں میں واضح فرق کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خاص طور پر اُن بے گناہ افراد کو خود سے دور نہیں کرنا چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ ان کا پوسٹ میں کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور عام کشمیریوں کے کئی گھروں کو ملی ٹنٹس کے گھروں کے ساتھ منہدم کیا گیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ حکام کو ہدایت دے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ بے گناہ افراد کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے ، کیونکہ عام لوگوں کی بیگانگی دہشت گردوں کے خوف اور تقسیم کے مقاصد کو تقویت دیتی ہے ۔
