حکومت کو نکال پھینکو : پرینکا

   

نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دفاعی فورسیس میں مرکزی حکومت کی نئی ریکروٹمنٹ اسکیم ’’اگنی پتھ‘‘ کے خلاف اتوار کو یہاں جنترمنتر پر کانگریس احتجاج کی قیادت کی۔ پرینکا نے کہا کہ نوجوانوں سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں ۔ میں نے کئی نوجوانوں سے بات کی ہے جب مجھے اترپردیش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میں نے دیکھا کہ نوجوان آرمی میں بھرتی کیلئے تیاری کررہے ہیں اور انہیں اپنی باری کا انتظار ہے۔ کانگریس لیڈر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ موجودہ حکومت کو عدم تشدد کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے جمہوری اور پرامن انداز میں نکال پھینکے۔ ایسی حکومت لائیں جو قوم اور ملک کے اثاثوں کی حفاظت کرے۔