حکومت کو وجئے مالیا کی دوبارہ پیشکش

   

نئی دہلی ؍لندن ۔31مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مقدمات میں گھرے شراب کے بڑے تاجر وجئے مالیا نے آج وزیرفینانس نرملا سیتارامن سے اپیل کی کہ اُن کی پیشکش پر مکرر غور کیا جائے ۔ انھوں نے سابقہ کمپنی کنگ فشر ایرلائینس کی جانب سے بطور قرض لی گئی جملہ رقم 100 فیصدی واپس کردینے کی پیشکش کی ہے جو عالمی وباء کورونا وائرس کے اس بحران میں حکومت کے کام آسکتی ہے ۔ وجئے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے کیسوں میں ملزم ہیں اور اُن پر 9ہزار کروڑ روپئے کا دھوکہ دیکر ملک سے فرار ہوجانے کا مقدمہ چل رہا ہے ۔