حکومت کو 10 دن میں 14,324 کروڑ روپئے کی آمدنی ،اراضیات کی نیلامی اور آوٹر رنگ روڈ کی لیز کا عمل مکمل آئندہ ماہ مزید 1000 کروڑ روپئے کی آمدنی متوقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) اراضیات کی فروخت اور آوٹر رنگ روڈ کی لیز سے 10 دن میں حکومت کو 14,324 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیاں کمزور پڑنے کے دوران حکومت نے جی او 111 کو منسوخ کیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے آن لائن میں انعقاد کی گئی ۔ اراضیات کی نیلامی میں رئیل اسٹیٹ کی مشہور و نامور کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ جس سے ایچ ایم ڈی اے کو بڑے پیمانے پر آمدنی ہوئی ہے ۔ جاریہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں کوکہ پیٹ میں نیو پولیس کے دوسرے مرحلے کی آن لائن میں 45.33 ایکڑ اراضی نیلام کی گئی جس سے 3,319.60 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ آوٹر رنگ روڈ کی لیز حاصل کرنے والی آئی آر بی انفرا کمپنی نے تازہ طور پر یکمشت میں 7380 کروڑ روپئے ایچ ایم ڈی اے کو ادا کردیا ہے ۔ جس سے گذشتہ 10 دن میں ایچ ایم ڈی اے کو تقریباً 14,324 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب موکیلا اور شاہ آباد میں فروخت ہونے والے پلاٹس پر بھی رئیل اسٹیٹ کمیونٹی اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے ۔ اسی ماہ اضلاع میڑچل ، رنگاریڈی اور سنگاریڈی میں مزید اراضیات فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان اراضیات کی فروخت سے آئندہ ماہ ایچ ایم ڈی اے کو مزید 1000 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوگی ۔ ابتداء سے تنازعات کا شکار رہنے والے آوٹر رنگ روڈ کی لیز کو لمحہ آخر تک خفیہ رکھا گیا ۔ نانک رام گوڑہ کے ایچ بی سی ایل آفس میں بڑی احتیاط کے ساتھ لیز کے عمل کو مکمل کیا گیا جس کے بعد یہ لیز ایچ بی سی ایل کی جانب سے ٹول وصول کرنے والی ایگل افرا سے آئی آر بی گولکنڈہ ایکسپریس وے ٹو کو منتقل ہوگئی ہے ۔ 158 کیلومیٹر پر مشتمل آوٹر رنگ روڈ پر 121 سے زائد ٹول گیٹس موجود ہیں ۔ ہر دن آوٹر رنگ روڈ پر ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی آمد رفت رہتی ہے ۔ ہر ماہ تقریباً 550 کروڑ روپئے ٹول کی شکل میں آمدنی ہوتی ہے ۔ یہ ساری آمدنی اب آئی آر بی کے کھاتے میں جائے گی ۔ ن