سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس کا انعقاد، منڈل سطح پر کمیٹی کی تشکیل پر زور، ضلع کلکٹر کا خطاب
سنگاریڈی/12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی ضلع میں 21 سے 24 جنوری تک میونسپل اور پنچایتوں میں گرام سبھا کا انعقاد کرتے ہوئے ریتو بھروسہ، اندرما گھر، نئے راشن کارڈس کی اجرائی اور اندرا ما اتمیہ بھروسہ اسکیموں کے سلسلے میں واقف کرواتے ہوئے فائدہ پہنچانے کے اقدامات کرنے عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی ۔ وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے عہدیداروں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 تاریخ سے مذکورہ اسکیموں کو نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلے کے پیش نظر کلکٹریٹ کانفرنس ہال سنگا ریڈی میں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریتو بھروسہ اسکیم کے تحت، حکومت ہر سال 12,000 روپے فی ایکر پٹہ پاس بک والے کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست نقد رقم جمع کیا جائے گا جس میں خریف اور ربیع کے موسم بھی شامل ہیں دھرانی پورٹل میں رجسٹرڈ قابل کاشت اراضی کی بنیاد پر ریتو بھروسہ اسکیم کے تحت اہل افراد کی شناخت کرنے کا مشورہ دیا ۔کلکٹر نے کہا کہ منڈل سطح پر تحصیلدار اور منڈل ایگریکلچر آفیسر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔قابل کاشت اراضی کہ تفصیلات اور گوگل میپ۔ فیلڈ وزٹ کے عمل کو اس ماہ کی 20 تاریخ تک مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 21 سے 24 تاریخ تک ہونے والی گرام سبھا میں تفصیلات کا انکشاف کیا جانا چاہئے اور گرام سبھا کی منظوری حاصل کرنے کے بعد متعلقہ پورٹل میں تفصیلات درج کی جانی چاہئے اندراما آتمیہ بھروسہ اسکیم سے متعلق حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق ضلع میں اہل خاندانوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے، جس کا مقصد کھیتی کے قابل زمین کے بغیر زرعی مزدور خاندانوں کو 12,000 روپے فراہم کرنا ہے کلکٹر نے ایسے زارعی مزدوروں کے خاندان جنہوں نے سال 2023-24 میں کم از کم 20 دن کے لیے روزگار کی ضمانت کام کرنے والے اتمیہ بھروسہ اسکیم کے اہل ہیں