حکومت کی غریب عوام اور طلبہ کی فلاح کیلئے کئی اسکیمات

   

محبوب نگر میں شادی مبارک، کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی ینم سرینواس کا خطاب
محبوب نگر ۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت، غریب عوام بالخصوص خواتین، کسان اور طلباء کی بھلائی کے لئے کئی ایک اسکیمات کا نفاذ عمل میں لارہی ہے۔ جیسا کہ خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت، کسانوں کے قرضہ جات کی معافی، ریتو بھروسہ، اندراما آتمیا بھروسہ، معیاری دھان کی کاشت پر بولین و دیگر اسکیمات متعارف کروائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کہا وہ اپنے کیمپ آفس پر محبوب نگر اربن منڈل کے 70 مستحقین میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بے گھر خاندانوں کو اندراماں ہاوزنگ کے تحت مکان فراہم کیا جائے گا۔ ہر حلقہ میں سالانہ 3500 مکانات کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ راشن کی دکانات سے عوام کو معیاری چاول فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کی شاندار عوامی پالیسیوں کا خیرمقدم کریں تاکہ عوامی حکومت پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے سکے۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری ونود کمار، موڈا چیرمین لکشمن یادو، لائبریریز چیرمین نرسمہا ریڈی، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بیکری انیتا، شبیر احمد، راملو یادو، خواجہ عظمت علی، اویز احمد، سنجیو ریڈی، پروین کمار، عبدالحق، دیویندر نائک، ریوینو عہدیداران و دیگر موجود تھے۔