پرکال میںکانگریس پارٹی کے تنظیمی اجلاس کا انعقاد۔ایم ایل سی وآبزرورکانگریس عامرعلی خاں کا خطاب
ورنگل ۔7؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرکال حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی کے تنظیمی اجلاس کا انعقاد پرکال پارٹی دفتر میں منعقد ہوا ۔ اس تنظیمی اجلاس میںڈی سی سی صدر ایرابلی سورنا‘مقامی رکن اسمبلی آر پرکاش ریڈی‘ ورنگل ضلع کانگریس پارٹی آبزرور جناب عامرعلی خان ‘ کانگریس قائد راویلی ‘ انیل کمار موجود تھے ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے ۔ تمام پارٹی ورکرس اس خاتون کے رکن ہیں ۔ ہم سب کو مل کر اس خاندان کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ آپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے پارٹی کیلئے کام کریں ۔ اپوزیشن پارٹی کے پروپگینڈہ کا منہ توڑ جواب دیں۔کانگریس نے اپنے دور اقتدارمیں ملک بھرمیں بے شمار مثالی خدمات انجام دی تھیں‘جس کو پیش نظررکھتے ہوئے آج کارکنان کو کام کرنے کی ضرورت ہے ۔آج بھی آنے والی نئی نسلوں کیلئے ہم اپنی خدمات اور یادگار چھوڑ جائیںگے ۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپوزیشن پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حالانکہ اپوزیشن بی آرایس پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست تلنگانہ کو قرض میںڈبویاگیا ۔بی آرایس نے اپنے دور اقتدار میں بڑے بڑے وعدے کرتے ہوئے عوام کوکئی کروڑکے قرضوں میں مبتلا کردیا ہے ‘جس کی وجہ سے آج کانگریس کو مشکل حالات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔اس کے باوجود کانگریس عوامی ‘ فلاحی خدمات کیلئے کوشاںہے ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے وقت69کروڑ کا قرض کا بوجھ تھا لیکن ان دس سالوںمیں 7لاکھ کروڑکا قرض ریاستی حکومت پرہے ۔ ان حالات میںبھی فلاحی اسکیمات پرعمل آوری کی جارہی ہے ۔ انہوںنے پارٹی کارکنوںپرزور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیمات کے تعلق سے عوام کو واقف کروائیں۔ پارٹی کی طاقت ہی پارٹی کا کارکن ہوتا ہے ۔ اس موقع پر اربن اور ڈیویژن صدور ‘ ورکنگ صدور ‘ سابق زیڈ پی ٹی سی ‘ایم پی ٹی سی ‘ میونسپل چیئرمین ‘منڈل ‘ ڈیویژن ‘ یوتھ کانگریس ‘ مہیلا کانگریس ‘ کسان سیل ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے سینئر قائدین اور عوامی نمائندے شریک تھے ۔