حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سی پی آئی ایم کی تنقید

   

نئی دہلی۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معاشی پالیسیاں کاشت کاروں کو، چھوٹے تاجروں کو اور صنعت کاروں کو تباہ کررہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پر مسلسل کئی پیغامات دیتے ہوئے یچوری نے کہا کہ ملک کی معیشت ’’بحران کا‘‘ شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ معیشت گہرے بحران مبتلا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اعداد و شمار کی بازی گری دکھارہی ہے۔ حالانکہ لوگ پریشان ہیں۔ ان کے طرز زندگی اور روزگار کے مواقع تباہ ہوچکے ہیں۔ برس اقتدار پارٹی مسائل کے بجائے فرقہ وارانہ خطوط پر ملک کو تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چھوٹے تاجر تباہ کیئے جارہے ہیں۔ صنعت کار پریشان ہیں۔ 2014ء سے حکومت کی معاشی پالیسیاں ہی اس کی ذمہ دار ہیں۔