حکومت کی ناکامیوں کا طلبہ پردہ فاش کریں: کے ٹی آر

   

Ferty9 Clinic

فیس ری ایمبرسمنٹ کیلئے احتجاج کرنے بی آر ایس طلبہ تنظیم کو مشورہ
حیدرآباد۔25 ۔ نومبر (سیاست نیوز)بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے تعلیمی شعبہ کو نظر انداز کرنے پر حکومت کی ناکامیوں کا پردہ فاش کرنے کیلئے تیار ہوجانے کا بی آر ایس کی طلبہ تنظیم کو مشورہ دیا ۔ اپنی قیام گاہ پر بی آر ایس طلبہ تنظیم کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد کے سی آر نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں تعلیمی شعبہ کو خصوصی اہمیت دی ۔ ریسیڈنشیل اسکولس اور کالجس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے لاکھوں غریب و متوسط طبقہ کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی ۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں تعلیمی شعبہ نے غیر معمولی ترقی کی۔ کانگریس حکومت میں تعلیمی شعبہ زوال کا شکار ہوگیا ہے ۔ بی آر ایس حکومت میں تعلیمی شعبہ کو نظر انداز کر دینے کی کانگریس حکومت جھوٹی تشہیر کر رہی ہے ۔ بی آر ایس طلبہ تنظیم اس کا منہ توڑ جواب دے اور ساتھ ہی حکومت کی ناکامیوں کو بھی بے نقاب کریں۔کے ٹی آر نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایا جات کی اجرائی کیلئے بی آر ایس کی طلبہ تنظیم ڈسمبر سے ریاست بھر میں احتجاجی مہم شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کرے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی پروگرامس کا انعقاد کریں۔ ریسیڈنشیل اسکولس میں سمیت غذا سے طلبہ کے بیمار ہونے ، طلبہ کی خودکشیاں اور دیگر مسائل کو اجاگر کریں۔ کے ٹی آر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سوشیل میڈیا میں اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔ غیر معیاری سیاست پر طلبہ ردعمل کا اظہار کریں۔ تعلیم، روزگار اور ملازمتوں کی فراہمی کے معاملہ میں کانگریس حکومت کی دھوکہ دہی اور ناکامیوں کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ بے نقاب کرنے طلبہ کو مشورہ دیا گیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے صرف مقامی اداروں کے انتخابات میں بلکہ تعلیم اور ملازمتوں میں بھی بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ مگر تعلیم اور ملازمتوں میں 42 فیصد تحفظات کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اس پر بھی طلبہ ردعمل کا اظہار کریں۔2