حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

   

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پرفیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کمرہ عدالت نمبر ایک میں فیصلہ پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں پریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردی اور نیب ترامیم کیخلاف بانی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ مسترد کردیا۔حکومت اور متاثرہ فریقین کی جانب سے دو دو انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں زوہیر احمد صدیقی اور زاہد عمران نے متاثرہ فریق کے طور پر انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھی تاہم فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔