حکومت کی کوشش، گیس سانحہ جیسا واقعہ دوبارہ کبھی پیش نہ آئے :موہن یادو

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے گیس سانحہ کی 40 ویں برسی کے موقع پر گیس سانحہ کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ گیس جیسے ہولناک سانحہ دوبارہ کبھی نہ پیش آئے۔ ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ جس رات گیس کا سانحہ ہوا، وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر ریاستی عہدیداروں کے ساتھ دارالحکومت بھوپال میں ہی تھے ۔ اگلے دن متاثرہ جگہ پر گئے تھے۔ اس رات کی ہولناکی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی میں ایسا سانحہ کبھی نہیں دیکھا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ کبھی نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا اس کے بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنے جا رہی ہے ۔