ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریس راؤ کا سدی پیٹ کا دورہ
سدی پیٹ /9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج شہر سدی پیٹ کا مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے کئی امدادی و فلاحی پروگراموں میں شرکت کی ۔ ضلع مستقر سدی پیٹ کے امبیڈکر نگر اروندھانی کلیانا منڈاپم میں کورونا کانتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زائداز 1400 غریب ضرورت مند خاندان میں راشن کٹس تقسیم پروگرام میں وزیر موصوف نے شرکت کی ۔ منعقدہ تقسیم پرثوگرام سے وزیر ہریش راؤ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سدی پیٹ گرین زون میں شامل ہونے کے نتیجہ میں کوئی بھی لاپرواہی نہ برتے بلکہ پہلے سے بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کرے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر کوئی ماسک استعمال نہیں کرتا ہے تو اس پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ماسک بغیر کوئی گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں راشن کارڈ گیرندوں کو فی فرد 12 کیلو چاول فی خاندان 1500رقم دی جو ملک کی کسی ریاستوں میں اس طرح کا کارنامہ انجام نہیں دیا گیا ۔ علاوہ اس کے شہر سدی پیٹ کئی ایک سماجی و مذہبی تنظیمیں بھی امدادی کام انجام دئے ہیں جو انسانی ہمدردی کا اعلی نمونہ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کورونا مرض کی مکمل خاتمہ تک سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے اور حکومت کے احکامات پر عمل آوری کرے ۔ اس موقع پر ٹی ایس آئی آئی سی چیرمین بالاسو ، بلدیہ صدرنشین راج نرسو ، نائب صدرنشین اطہر پٹیل ، رکن بلدیہ روی و دیگر موجود تھے ۔