حکومت کے ایک سال پر اے پی میں کسانوں کیلئے اسکیم کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 30 مئی ( پی ٹی آئی ) اپنی حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے اصل پراجیکٹ ریتو بھروسہ کیندرالو کا آعاز کیا ہے ۔ یہ پراجیکٹ کسانوں کے تمام مسائل کی یکسوئی ایک ہی چھت کے نیچے کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریتو بھروسہ کیندر ریاست کے کسانوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیگا اور انہیںاس سے تخم کی خریدی سے اپنی فصل کی فروخت تک ہر قدم پر مدد فراہم کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اپنے کیمپ آفس سے کمپیوٹر کا ایک بٹن پریس کرتے ہوئے اسکیم کا آغاز کیا اور 10.641 ریتو بھروسہ کیندر کا آغاز کیا ۔ جگن موہن ریڈی نے زرعی اشیا کی قیمتوں اور ان کے حصول کے نگران کار مراکز کے علاوہ ریتو بھروسہ کیندر کے لوگو کی اجرائی بھی عمل میں لائی اور کسانوں سے خطاب کیا ۔