نئی دہلی : سیاسی تجزیہ کار گوکل چندرا نے انڈیا اَپ فرنٹ پر راہول شیوشنکر سے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کے خلاف آواز اُٹھانا کسی بھی شہری کیلئے خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ جو لوگ، مودی حکومت کے حامی ہیں، ان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، جنہوں نے مودی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا، ان پر عتاب نازل ہوگا۔ اسی طرح انکم ٹیکس کے نئے قوانین بھی دو طرح کے ہیں۔ایک قانون مودی حکومت کے حامیوں کیلئے ہے اور دوسرا سخت ترین قانون مودی کے مخالفین اور حریفوں کیلئے ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں کے گھروں اور دفاتر پر دھاوے کئے جنہوں نے حکومت کے خلاف بیان دیا تھا۔