حکومت کے قول و فعل میں تضاد، کھڑگے کا امت شاہ کے خط کا جواب

,

   

 نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر داخلہ امت شاہ کے خط کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو منی پور پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کی دعوت دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس کے قول و فعل میں زمین آسماں کا فرق ہے۔ کھڑ گے نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کے خط میں ظاہر کیے گئے جذباتی الفاظ میں زمیں وآسمان کا فرق ہے۔ آپ کے خط کی روح کے برعکس حکومت کا رویہ ایوان میں غیر حساس اور من مانی رہا ہے۔ یہ رویہ پچھلے کئی سیزن میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اپوزیشن کو قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چابک سے ہانکا جارہا ہے۔