حکومت کے مشیران برخاست

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کا حلف لینے کے بعد نظم و نسق پر اپنی گرفت مضبوط کرنے اے ریونت ریڈی اہم فیصلے کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر آفس اور محکمہ پولیس میں نئے عہدیداروں کا تقرر کرنے کا آغاز کرتے ہوئے آج ایک اور اہم فیصلہ کیا اور حکومت کے تمام مشیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے حکومت کے تمام مشیروں کے تقرر کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بی آر ایس حکومت میں سابق آئی اے ایس آفیسرس راجیو شرما ، سومیش کمار سابق آئی پی ایس عہدیداروں انوراگ شرما ، اے کے خان سابق آئی ای ایس عہدیدار جی آر ریڈی سابق آئی ایف ایس عہدیدار آر شوبھا ، سابق رکن اسمبلی سی رمیش کو مشیروں کی حیثیت سے نامزد کیا تھا جن کو اب برخواست کردیا گیا ۔۔ ن