حکومت کے مشیر اے کے خاں کی میعاد میں ایک سال کی توسیع

   

حیدرآباد۔30۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں ریٹائرڈ آئی پی ایس کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے جی او آر ٹی 2901 جاری کیا ۔ جی او کے مطابق 31 ڈسمبر سے اے کے خاں کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اے کے خاں کو جنوری 2017 ء میں حکومت کا مشیر مقرر کیا گیا تھا اور 2019 ء میں دو سال کی توسیع دی گئی ۔ اس مرتبہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے میعاد میں ایک سال کی توسیع کو منظوری دی۔ اے کے خاں تلنگانہ اقامتی اسکول سوسائٹی کے صدرنشین کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ر