نئی دہلی: مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گیے بینک کھاتوں کو انقلاب کے مترادف قرار دیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ مودی حکومت کے دور میں 100 میں سے 100 روپے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔مودی حکومت نے 28 اگست 2014 کو یہ اہم اسکیم بینکوں تک ان لوگوں کی رسائی کے لئے شروع کی تھی جن کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں تھے اور اس اسکیم کے تحت گزشتہ چھ برسوں میں 40.35 کروڑ اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔
کیرالہ میں مانجیشورم کے ایم ایل اے کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ
کاسرگوڑ: کیرالہ کے مانجیشورم کے ایم ایل اے اور فیشن گولڈ جیولری کے صدر ایم سی قمر الدین کے خلاف پولیس نے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل اے کے خلاف یہ معاملہ جیولری میں تقریبا 35 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے درج کردہ رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایل اے نے وعدے کے مطابق اپنے پیسے واپس نہیں کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے سال میں بھاری نقصانات کے سبب فیشن گولڈ جیویلری بند کردیئے گئے ہیں۔