کسانوں کے سالانہ قرضہ جات میں 1200 کروڑ معاف ، ٹی ہریش راؤ کا خطاب
میدک 7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو نے گیسٹ ہائوز میدک میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت کے کسانوں سے متعلق اقدامات ملک کے لئے مثالی ہے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی ٹی آر ایس حکومت کوشاں ہے صرف 0 120 کروڑ کے کسانوں کے سالانہ قرضہ جات معاف کئے جا رہے ہیں جبکہ بی جے پی اور کانگریس کے اقتدار والی ریاستوں میں کسانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے صرف زبانی جمع خرچ کے باتیں کئے جا رہے ہیں ۔کورونا وائرس کی روک تھام میں ریاست کو مرکزنے ایکسر نظر انداز کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اپنے بل بوتے پر کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے اب تک 5لاکھ 85 ہزار کسانوں کے کھاتوں میں رقم جمع کی ہے۔کسانوں کے پاس سے دھان کی خریدی میں ٹی آر ایس حکومت ملک میں نمبر 1 پر ہے اس کے علاوہ رعیتوں بندھو اسکیم کی عمل آوری میںٹی آر ایس حکومت کو اول مقام حاصل ہے کسانوں کو 24 گھنٹہ مفت برقی سربراہ کر نے والی ملک کی واحد حکومت ٹی آرایس حکومت ہے کسانوں کو ایکر کو 10ہزار رعیتوبندھو اسکیم کے امداد دی جارہی ہے اور رعیتو بھیما اسکیم کے تحت5 لاکھ کا انشورنس فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ماہ مئی میں مشن کاکتیہ اور کالیشورم کے پانی سے چھوٹے بڑے کنالوں میں پانی کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں حرام ہو رہی ہے ۔ کسانوں کی جھوٹی ہمدردی میں کانگریس اور بی جے پی پارٹیاں مگر مچھ کے آنسوں بہا رہی ہے۔ قبل ازیں وزیر ٹی ہریش راو نے رامائم پیٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ملنا ساگر اور کالیشورم کے متاثرہ کسانوں میں چیکس بھی تقسیم کئے اس کے علاوہ انہوں نے نظام پیٹ میں کالیشورم پراجکٹ کے تحت ایک کنال کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس تقریب میں ایم پدما دیویندر ریڈی ایم ایل اے میدک ۔ ضلع کلکٹر میدک کے دھر ما ریڈی آر ڈی او میدک سائی رام کے علاوہ عہدیدار اور سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی ۔
