حکومت گہرے قرض کے سمندر میں غرق

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر کولندن، نیویارک بنانے کا دھوکہ، ترقیاتی کاموں کی تحقیقات کا مطالبہ

کریم نگر۔/10جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر شہر میں روبہ عمل لائے گئے 300 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کی مکمل جانچ کی جائے ۔ بالخصوص سڑکوں کی توسیع ، ڈرینج جنکشنوں کی تزئین نو کی ویجلنس کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع صدر کانگریس کٹکم مرتنجیم نے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریم نگر کارپوریشن حدود میں مجلس بلدیہ کی جانب سے کروائے جانے والے کام غیر متعلقہ محکمہ جات کے حوالے کئے گئے تاکہ ایم ایل اے و ایم پی سطح کے قائدین کو کمیشن مل پائے اس لئے عوامی صحت عامہ سماجی بھلائی آر اینڈ بی کے ذریعہ کروائے گئے ہیں۔ اپنی اپنی مرضی سے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں جو کہ انتہائی غیر معیاری ہیں۔ ایک کام دو تین مرحلوں میں انجام دینے فنڈس کا بیجا استعمال کیا گیا۔ بغیر جانچ کے بلز کی ادائیگی انجام دی گئی ہے۔ ان تمام کاموں کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ ضلع کریم نگر کو کے سی آر کے جذبات سے جوڑا گیا ، کریم نگر کی ترقی سے کے سی آر کو کافی دلچسپی ہے کہتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ کریم نگر کو لندن اور امریکہ کی طرح ترقی دینے کا وعدہ کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔ مرتنجیم نے مطالبہ کیا کہ ان 300 کروڑ میں سے کتنے کے کام کئے گئے اور کتنے کام انجام نہیں دیئے گئے ان کی جانچ ضروری ہے۔