حکومت ہر شہری کو آئی ٹی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم

   

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہیکہ یہ ملک میں آئی ٹی انقلاب کا دور ہے اور حکومت اس کے فوائد ہر شہری تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیرمملکت جتن پرساد نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی آئی ٹی ہب کے قیام سے پہلے اس کیلئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا بندوبست کرنے سمیت کئی پالیسیاں ہیں۔ حکومت تقریباً 70 کروڑ انٹرنیٹ صارفین کیلئے ان سہولیات کو تیار کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکومت بنگلورو اور حیدرآباد جیسے شہروں کے علاوہ بھی اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں 64 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے اور ان میں 30 فیصد سے زائد خواتین ہیں۔ حکومت آئی ٹی انقلاب کے ثمرات ملک کے ہر شہری تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ۔