نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے اور وہاں قدرت نے جو تباہی مچائی ہے اس نے لوگوں کی خوشیاں چھین لی ہے، اس لئے مرکزی حکومت کوہماچل پردیش کی تباہ کاریوں کو قومی آفت قرار دینا چاہیے محترمہ واڈرا نے کہا، “ہماچل پردیش کی صورتحال بہت دردناک ہے۔ ریاست کے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ ہم نے کل بھی کہا تھا کہ سب کو متحد ہو کر اس آفت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اگر مرکزی حکومت اسے قومی آفت قرار دیتی ہے تو اس سے ریاست کو بہت مدد ملے گی۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مودی حکومت کو امریکہ کے سیب پر درآمدی چھوٹ دینے کی فکر ہے اور وہاں کے سیب پیدا کرنے والے کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے، لیکن اسے اپنے سیب کسانوں کی مدد کرنے کی فکر نہیں ہے۔ اپنے سیب کے کاشتکاروں کی مدد کرنے کے بجائے وہ امریکہ کے کسانوں کی مدد کر رہی ہے۔