حکومت ہند سے متعدد فلاحی اسکیمات

   

تلنگانہ ٹیکس اینڈ بزنس گائیڈنس فورم کا افتتاح ، جناب عظمت اللہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ٹیکس اینڈ بزنس گائیڈنس فورم کے دفتر کا افتتاح راہول کالونی ٹولی چوکی میں جناب عظمت اللہ ( ریٹائرڈ ) آئی اے ایس آفیسر و سابق ڈائرکٹر اسمال اسکیل انڈسٹریز کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ جناب ماجد انصاری ڈائرکٹر فورم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر جناب راگھونندانا راؤ چارٹرڈ اکاونٹنٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ افتتاح کے بعد جناب عظمت اللہ نے کہا کہ شعبہ ٹیکس کے علاوہ بزنس کی شروعات کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے لائسنس حاصل کرنے کے ضمن میں رہنمائی اور رہبری کی بڑے پیمانے پر کمی کا احساس تھا ۔ انہوں نے ماجد انصاری کو مبارکباد دی اور تلنگانہ ٹیکس اینڈ بزنس گائیڈنس فورم کے ذریعہ وہ اس شعبہ میں پائے جانے والے فقدان کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ جناب عظمت اللہ نے ماجد انصاری کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان اور ضرورت مند اصحاب کو مفت رہبری اور رہنمائی کریں ۔ نامور قانون داں جناب عبید اللہ ایڈوکیٹ نے کہاکہ جائیداد کی خریدی کے وقت ہم پرانے دستاویزات کے ذریعہ مسودہ تیار کرلیتے ہیں ، لیکن دور حاضر میں مذکر و مونث کی معمولی غلطیوں سے بھی مشکلات پیدا ہورہے ہیں اور سیل ڈیڈ میں اہم نکات شامل نہیں کئے جاتے ہیں ، انہیں بھی مستقبل میں جائیداد فروخت کرتے وقت مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ لہذا جائیداد کی خرید و فروخت سے قبل کسی ماہر قانون سے مشورہ کرلیں ۔ جناب ماجد انصاری نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کے خدشات رہتے ہیں کہ انکم ٹیکس کی ریٹرنس کے ادخال سے محکمہ کی جانب سے استحصال ہوسکتا ہے مگر یہ بات سراسر غلط ہے ۔ حکومت ہند نے غیر منظم کاروباروں کے لیے جو بنا بل اور رسید یا پھر بینک اکاونٹ کے لیے جاتے ہیں ان کے لیے حکومت ہند کی اسکیم 44 اے ڈی کے تحت دستیاب ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246549555 پر ربط کریں ۔۔