حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا: فاروق عبداللہ

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نئی دلی نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور دغا کی اور اپنے تحریری اور زبانی وعدوں سے انحراف کیا۔انہوں نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرز پر 13 جولائی کے ‘شہدائے کشمیر’کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘آنجہانی جواہر لال نہرو کے رائے شماری سے لے کر نرسمہا راؤکے ’آسمان حد ہے ‘اور اٹل بہاری واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے وعدے سراب ثابت ہوئے ‘۔