حکومت 33 نئے گروکلس قائم کرنے کوشاں : اجئے کمار

   


حیدرآباد 11 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے کہاکہ ریاستی حکومت اکٹوبر تک تلنگانہ میں مزید 33 گروکلس قائم کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کررہی ہے۔ وہ کل کھمم میں این ایس پی کیمپ ایریا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج پر سوچھ گروکل ویک کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام سے مخاطب کررہے تھے۔ اجئے کمار نے ڈسٹرکٹ کلکٹر وی پی گوتم کے ہمراہ کچن، ڈائننگ روم، اسٹور روم اور کالج کی عمارت کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کا مقصد صحت بخش اور صاف ستھرے گروکلس قائم کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے متواتر بارش اور نامساعد موسمی حالات کے باعث ڈینگو، ٹائی فائیڈ، ملیریا، اسہال دست اور وائرل بخار کے پھیلاؤ کے علاوہ سمیت غذا کے واقعات کے بعد سوچھ گروکل پروگرام کا آغاز کیا ہے۔