حکیم سراج الدین کا انتقال، یونانی طبّی کانگریس کی تعزیت

   

نئی دہلی ۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے حکیم سراج الدین میرٹھی کی رحلت پر ایک تعزیتی نشست پروفیسر فضل اللہ قادری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال طب یونانی کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے ۔ معروف طبیب پدم شری حکیم سیف الدین احمد کے بڑے بیٹے حکیم سراج الدین میرٹھی کا انتقال 3 فروری 2022 (جمعرات) کی شب دہلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ہوا۔ ان کی مشغولیت حکیم سیف الدین احمد کے قائم کردہ مطب کے علاوہ یونانی دواساز کمپنی ‘ڈرگس لیباریٹریز’ کی بھی سرپرستی کرتے تھے نیز سماجی کاموں میں بھی بڑا نمایاں کارنامہ رہا ہے ۔ وہ آل انڈیا یونانی طبّی کانفرنس اُترپردیش کے صدر بھی رہے ۔ سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن کے سابق ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خالد صدیقی نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی طبّی خدمات کو سراہا۔