حیات نگر قتل کیس ، ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد :۔ حیات نگر پولیس نے محمد غوث قتل کیس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 14 جولائی کو غوث کا حیات نگر کے ایک فنکشن ہال میں قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 24 سالہ سمیر ساکن شاہین نگر اور 31 سالہ جیلانی رحمان ساکن چھاونی چنچل گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ سمیر محمد غوث 45 سالہ ساکن شاہین نگر کا رشتہ دار تھا ۔ اور غوث کے یہاں کام کرتا تھا ۔ سمیر کی شادی 8 اگست کو طئے ہوئی تھی اور غوث نے 2 لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گذشتہ روز صرف 50 ہزار روپئے دینے کی بات کی تھی اس بات سے دونوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران سمیر نے ساتھی کے رشتہ دار کا قتل کردیا ۔ پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ۔۔