حیدرآباد۔22ڈسمبر(سیاست نیوز) حیات نگر میں اومی کرون کے ایک مریض کی نشاندہی کے بعد علاقہ میں دہشت پیدا ہوچکی ہے ۔ محکمہ صحت نے متاثرہ شخص کو تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اومی کرون کے اس مریض میں کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔گذشتہ دنوں سوڈان سے حیدرآباد پہنچنے والے اس شخص کو اومی کرون کی توثیق کے بعد حیات نگر میں جس مقام پر یہ شخص رہائش پذیر تھا اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سینیٹائز کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔م