حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ گنیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، پرگتی نگر کالونی میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص اس کے ساتھی کی جانب سے دی گئی دعوت اور اس دعوت میں شرکت کے بعد کثرت سے مئے نوشی کی تھی اور آفس میں سو گیا۔ رات دیر گئے تک گنیش کو واپس نہ ہونے پر پریشان اس شخص کی بہن نے پڑوسی کو بھائی کے دفتر پر روانہ کیا جہاں وہ بے ہوشی کے عالم میں موجود تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ گنیش زائد مقدار میں شراب نوشی کے سبب فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
