حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ 38 سالہ مستان عرف ناگراجو اور 60 سالہ خیررایا موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ حیات نگر کے علاقہ میں قومی شاہرہ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک تیزرفتار لاری کی زد میں آکر دونوں ہلاک ہوگئے جو ہمیشہ سے سڑک کے کنارے ہربل پراڈکٹ فروخت کرتے تھے۔
