حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز ) حیات نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ کا ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ گزشتہ روز ایک سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔ ہلاک لڑکی خاتون جرنلسٹ بتائی گئی ہے۔ تین دن بعد اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے پولیس حلقوں میں سنسنی پھیل گئی اور کارروائی میں تاخیر پر پولیس کو سماجی گوشوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حیات نگر پولیس حدود میں تین دن قبل صبح کے اولین اوقات ایک حادثہ پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو لڑکیاں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی کا شکار ہوگئی۔ لڑکیوں کو ٹکر دینے کے بعد گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ع