حیات نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔3جون ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 25سالہ جہانگیر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیو ، حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حیات نگر حدود میں ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔