حیات نگر میں قمار بازی کاٹھکانہ بے نقاب، 6 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) پولیس نے حیات نگر علاقہ میں قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تارکا راما نگر کالونی کے ایک مکان پر دھاوا کیا۔ پولیس نے45 سالہ ڈی وینکٹیش ساکن گوریلی، 54 سالہ ایم راجو ساکن تارا متی پیٹ، 40 سالہ این گوپال ریڈی ساکن حیات نگر، 45 سالہ بالا راجو ساکن گوریلی اور 53 سالہ این پربھاکر ساکن گوریلی کو حراست میں لے لیا اور اس ٹھکانے سے 34,240 روپئے نقد رقم، 4 موٹر سائیکل اور کاریں اور 6 موبائیل فون کو ضبط کرلیا اور قمار بازوں کو حیات نگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ع