حیات نگر میں معمولی بات پر جھگڑا، ایک شخص کا قتل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ حیات نگر کے علاقہ میں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس حیات نگر ذرائع کے مطابق 45 سالہ محمد غوث جو شاہین نگر علاقہ کا ساکن تھا وہ ایک فنکشن ہال میں پیش آئے جھگڑے میں ہلاک ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ غوث کی ہلاکت میں اس کے رشتہ دار سمیر اور جانی پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جو شکایت گذار کے مطابق کل کاویری فنکشن ہال پہونچے تھے جہاں غوث کام کررہا تھا۔ جانی اور سمیر کا غوث سے جھگڑا ہوا اور انہوں نے غوث پر چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ شدید زخمی حالت میں غوث کو ایل بی نگر کے ایک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔