حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے اغواء کے معاملہ کو اندرون 24 گھنٹے حل کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر پولیس ونستھلی پورم جے رام نے بتائی۔ اُنھوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ 33 سالہ کے وی وجئے کمار، 33 سالہ موہن راؤ، 30 سالہ روی چندرا روی، 35 سالہ آر پرساد، 36 سالہ نونیت کرشنا، 27 سالہ پرتاپ این ڈی ساکنان بنگلور کو گرفتار کرلیا اور ان کے چنگل سے 50 سالہ مولی ملہادھری کو آزاد کروالیا۔ حیات نگر پولیس نے شکایت کے فوری بعد حرکت میں آتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور اندرون 24 گھنٹے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ ملیادھری کا اغواء رقم وصول کرنے کی غرض سے کیا گیا جو رقم مغویہ شخص اغواء کاروں کو باقی تھا۔