حیات نگر میں چڈی گینگ کی دہشت ہتھیاروں سے لیس چھ افراد نے ایک مکان کو لوٹ لیا

   

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں چڈی گینگ ٹولی نے پھر ایک مرتبہ دہشت مچادی ایک شخص کے مکان میں داخل ہوکر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حیات نگر کے علاقہ کنٹلور کے مضافات میں واقع ایک ویدھ اسکول کے قریب چڈی گینگ نمودار ہوئی اور ایک مکان کو لوٹ لیا گیا۔ کشور سوامی نامی شخص کو ڈرا دھمکا کر گیارہ تولہ طلائی زیورات اور 45 ہزار روپئے نقد رقم کو لوٹ کر ٹولی فرار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اس ٹولی میں 6 افراد شامل تھے جو ہتھیاروں سے نہیں بلکہ تیز نوکیلے پتھروں سے حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ اسی ویدھ اسکول کے قریب سوامی کا مکان پایا جاتا ہے جسے لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔