حیات نگر میں کار کی زد میں آنےسے کمسن لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد۔24۔مئی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں تین سالہ کمسن لڑکی کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے سیلر میں سو رہی تھی اور اپارٹمنٹ مکین کے ایک شخص نے لڑکی کو نہیں دیکھا اور اپنی کار ریورس لے لی ۔ اس دوران کمسن بچی جو حالت نیند میں تھی کار کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور لڑکی کے والدین پر سکتہ تاری ہوگیا ۔ ع