حیات نگر میں گانجہ ضبط، ایک شخص گرفتار

   


حیدرآباد۔ حیات نگر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 30 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ حیات نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ پربھو بائی جنگا ساکن ملکاجگیری ضلع اڑیسہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور سرغنہ راہول مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے پدا عنبر پیٹ علاقہ میں پربھو کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کی اور کچھ اہم راز بھی پربھو کے ذریعہ معلوم کئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار پربھو اصل سرغنہ راہول کے اشارہ پر کام کررہا تھا۔ راہول نے گانجہ کو حیدرآباد منتقل کرنے کیلئے پربھوکو بھاری رقم دیا کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ راہول کو گرفتار کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔