حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں گنیش مورتی کے سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد واقعہ کی سچائی جاننے اور سارقوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس حیات نگر نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ گنیش تہوار کے آغاز کے موقع پر مورتیوں کو نصب کرنے کا آج مہورت مقرر ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر گنیش کی مورتیوں کو فروخت کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں حیات نگر کے علاقہ میں بھی مورتیاں فروخت کی جارہی تھیں ۔ سڑک کے ایک کنارے چند افراد گنیش مورتیوں کو فرؤحت کر رہے تھے ۔ اس دوران چند افراد آئے اور مورتی فروخت کرنے والے افراد کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر مورتی لیکر فرار ہوگئے۔