حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکہ کے بعد دہشت پید ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹور روم میں صفائی کے دوران پیش آئے اس دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جو سوپروائزر بتایا گیا ہے ۔ صفائی کے دوران پیش آئے اس دھماکہ کے بعد پولیس اسٹیشن کا عملہ چوکس ہوگیا اور خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ ڈیوٹی پر تعینات عملہ اور وہا متعین سنٹری نے دھماکہ کی آواز پر اپنا مورچہ سنبھال لیا تھا ۔ تاہم تھوڑی ہی دیر میں حالات معمول پر آگئے ۔ ابتدائی تحقیقات انجام دینے کے بعد پولیس حیات نگر نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن احاطہ میں موجود اسٹور روم میں صفائی کی جاری تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ایک خالی بوتل تھی جس میں گیس جمع ہوگئی تھی جس کے سبب دھماکہ ہوا ۔ پولیس حیات نگر نے اس دھماکہ کی تحقیقات کیلئے اپنی کارروائی شروع کردی ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پولیس نے فارسنگ ٹیموں کو حیات نگر طلب کرلیا اور ماہرین کے ذریعہ شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ ع