حیدرآباد،بھینسوں کے روایتی فیسٹیول سدرکے لئے تیار

   

حیدرآباد ، 27اکتوبر ( یو این آئی) حیدرآباد ، بھینسوں کے روایتی فیسٹیول سدر کے لئے تیار ہے ۔یہ فیسٹیول ہر سال دیوالی کے دوسرے دن یادو طبقہ کی جانب سے منایاجاتا ہے ۔اس فیسٹیول کے موقع پر تمام بھینسوں کو پینٹس،زیورات اور پھولوں سے سجایاجاتا ہے ۔ان بھینسوں کو بعد ازاں سڑکوں پر گھمایا جاتا ہے اور تین ماربیٹس پر ان کو رقص کروایا جاتا ہے ۔اس موقع پر یہ بھینسیں اسٹنٹس کرتی ہیں اور ان کو دو پیروں پر ٹہرایاجاتا ہے ۔یادو طبقہ کی طاقت کے مظاہرہ کے لئے 1946میں آنجہانی ایس این چودھری ملیایادو کی جانب سے اس فیسٹیول کا آغاز کیاگیا جس کے بعد ان کے بیٹوں نے اس روایت کو جاری رکھا۔اس فیسٹیول کے موقع پر یادو طبقہ کے سربراہ کی جانب سے پریڈ میں حصہ لینے کے لئے طاقتور بھینسے کا انتخاب کیاجاتا ہے ۔فیسٹول میں بہترین سجاوت والی بھینس یا بھینسے کو انعام دیا جاتا ہے ۔جب کسی بھی خاندان کے بھینسے یا پھر بھینس کو انعام دیاجاتا ہے تو یہ اس خاندان کے لئے ایک بڑا اعزاز سمجھاجاتا ہے ۔اس موقع پر اس طبقہ کی جانب سے روایتی رقص کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے ۔اس سال یہ فیسٹیول حیدرآباد میں 29اکتوبر کو منایاجائے گا۔25مرتبہ کے چیمپین سرتاج، بھینسے جس کا وزن 1600کیلو گرام ہے اور شہنشاہ جس کا وزن 2000کیلوگرام ہے کولایاجائے گا۔یہ دونوں بھینسے اس تہوار میں لوگوں کو اپنی جانب راغب کریں گے ۔فیسٹیول کے موقع پر جلوس بھی نکالاجائے گاجس کا آغاز مشیر آباد علاقہ سے ہوگا اور اختتام نارائن گوڑہ وائی ایم سی ایم میں ہوگا۔